کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےملیر جیل کا دورہ کیا اورآئی جی محکمہ جیل خانہ جات سندھ سے ٹیلی فون پر واقع سے متعلق گفتگو بھی کی۔
ایس ایس پی ملیر کی جانب سے قیدیوں کے فرار کے بعد پولیس اقدامات اور حراست سے متعلق تفصیلاًآگاہ کیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ قیدی فرار کے واقع کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکے بندی کردی تھی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے آئی جی محکمہ جیل خانہ جات سندھ قاضی نذید سے ٹیلیفون پر قیدیوں کے فرار سے متعلق واقعہ پر گفتگوکی۔
سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کو فرار قیدیوں کی گرفتاریوں کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کی آئی جی محکمہ جیل خانہ جات کو یقین دہانی
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت رسپانس کی وجہ سے بہت سارے قیدی فوراً پکڑ لیے گئے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملیرجیل میں منشیات و معمولی نوعیت کے مقدمات کے قیدی رکھے جاتے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات اور ملیر جیل انتظامیہ کے پاس ہرقیدی کا ریکارڈ موجود ہے۔مفرورقیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔مفرور قیدیوں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیئے صوبائی سطح پر احکامات جاری کردیئے ہیں۔
