منگھوپیر ٹاؤن میں آپریشن "بنیان مرصوص” کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

کراچی: پاکستان کی عسکری طاقت، قومی خودمختاری اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے دن "یومِ تکبیر” اور حالیہ کامیاب آپریشن "بنیان مرصوص” کی خوشی میں گلشن معمار میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی ، رکن قومی اسمبلی میڈم شاہدہ رحمانی، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی اور ہلال رحمانی نے مشترکہ طور پر کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا  کیا گیا۔ اس یادگار تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے صدر نثار احمد کھوڑو، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، ہلال رحمانی، ضلع ویسٹ کی پیپلز پارٹی تنظیم، دیگر معزز شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما، پارٹی کارکنان، علاقہ مکینوں اور مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے جو حب الوطنی اور قومی اتحاد کی شاندار عکاسی کررہےتھے۔ معروف فنکاروں نے ملی نغموں، جوشیلی تقاریر اور شاندار پرفارمنسز سے حاضرین کے جذبات کو گرمایا۔ اس کے علاوہ، پروگرام کے دوران آسمان رنگ برنگی آتش بازی سے جگمگا اٹھا، اور فضا "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے نعروں سے گونج اُٹھی۔  جس نے اس تقریب کو مزید جاذبِ نظر بنایا۔

ملک کے نامور سنگر کومیڈین اور اداکاروں نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے ارشد محمود’ شکیل شاہ’ امجد رانا ‘عبنرین خان ‘عامر ریمبو ‘جمی صنم’ کریز بینڈ اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے عوام کو لطف اندوز کیا .

ضلع ویسٹ  پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل تنظیم نے تقریب میں شرکت کی، جن میں صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ  عابد ستی ،انفارمیشن سیکرٹری  علی اکبر کاچھیلو، وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف،  رؤف کاچھیلو، جاوید بروہی، رہنما پی ایس 118 اعظم مینگل، سابقہ چیئرمین فیشریز و این اے  ٹکٹ ہولڈر حافظ عبدالبر، ممبر کے ایم سی کراچی منیر خٹک ،جنید بٹ، چیئرمین مور خان گائینچو، جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ ویسٹ و ٹاؤن وائس چیئرمین اورنگی ٹاؤن عفان صغیر صدیقی ، رؤف کاچھیلو ،ساگر خان ،سابقہ جنرل سیکریٹری ویسٹ بابو عبدالخالق مرزا صاحب،غلام سرور کورائی ،سردار اکبر چانڈیو ،فیصل کھرل ،آصف چانڈیو، عرفان سیال، ندیم بھٹی، شاہد بھائی، بابر شاہ ،سلیم یار خان، بابر خان، اور دیگر سینیئر ورکر جیالے جیالیوں نے بھی  بہت بڑی تعداد میں شرکت کی

نثار احمد کھوڑو نے اپنے خطاب میں کہا: "پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی وار کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دنیا کو واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سرحدوں اور قوم کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ ہم پاک فوج کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے یہ دھرتی محفوظ بنائی۔”

 

 

ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہا "پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کی خودمختاری، عوامی فلاح، اور دفاع وطن کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی رہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسے استحکام بخشا۔ آج اسی تسلسل کا نتیجہ ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ ہم اپنی فوج، عوام، اور قیادت کے باہمی اتحاد کو سلام پیش کرتے ہیں۔”

عابد حسین ستی نے کہا: “یہ دن نہ صرف ایٹمی طاقت کے حصول کا دن ہے بلکہ ہماری قیادت اور عوام کے اتحاد کی علامت بھی ہے۔ ضلع ویسٹ کی تنظیم ہمیشہ وطن کی سلامتی کے ساتھ کھڑی ہے۔”

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا”یومِ تکبیر ہمیں اُس لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی طاقت کے طور پر ابھر کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ آج بھی جب دشمن نے دوبارہ سازشوں کا سہارا لیا، تو پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ایک بار پھر انڈیا کی ایسی تیسی کر دی۔ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، اور عوام کے ساتھ مل کر اس وطن کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔”

سید ہلال سعید رحمانی نے کہا: “گلشنِ معمار کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر قومی دن کو خلوص، نظم اور محبت سے مناتے ہیں۔ ہم اپنے عوام اور قیادت پر فخر کرتے ہیں۔”

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی، اور پاک فوج کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یہ تقریب نہ صرف قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بنی، بلکہ یہ اس بات کا بھی منہ بولتا ثبوت تھی کہ پاکستان کے عوام، قیادت، اور افواج ہر محاذ پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں