چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے العصر اسلامک اینڈ ماڈرن اسٹڈیز اسکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
العصر اسلامک اینڈ ماڈرن اسٹڈیز اسکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات، زیرِ سرپرستی مفتی محمد صدیق (پرنسپل العصر اسکول) کے منعقد ہوئی
جس میں طلبہ و طالبات کی سال بھر کی تعلیمی، اخلاقی و قرآنی کارکردگی کو سراہا گیا اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے اسکول کے تعلیمی، دینی اور اخلاقی ماحول کو سراہا اور طلبہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا
اس تقریب کی سب سے اہم اور روح پرور جھلک یہ تھی کہ اس سال 10 ہونہار طلبہ نے قرآنِ مجید مکمل حفظ کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ان طلبہ کو خصوصی اسناد، شیلڈز اور دستارِ فضیلت سے نوازا گیا۔
تقریب میں ٹاؤن چیئرمین کورنگی کے کوآرڈینیٹر سید معزالدین، مفتی عادل غنی، مولانا عبدالکریم عابد، قاری فیض الرحمان عابد، علامہ شفقت الرحمن، قاری غلام یاسین، مفتی حسن معاویہ، حافظ احمد علی، مولانا محمد احمد سمیت دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی.
