گڈاپ ٹاؤن کے زیراہتمام سولر سسٹم کی فراہمی و لائبریری کا افتتاح کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیراہتمام کمیونٹی سینٹر قادو جوکھیو میں سولر سسٹم کی فراہمی و تنصیب اور  لائبریری جام مراد علی جوکھیو یوسی شاہ مرید گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا گیا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ،(ایم پی اے) محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر امد اد جو کھیو، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار نے ان اسکیموں کا افتتاح کیا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ ہم گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں, قادو جوکھیو کے کمیونٹی سنٹر میں سولر سسٹم کی تنصیب سے مقامی افراد کو بلا تعطل بجلی کی سہولت میسر آئے گی، جو کہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے, لائبریری جام مراد علی جوکھیو کا قیام نئی نسل کو علم سے روشناس کروانے کی کوشش ہے, نوجوانوں کو کتاب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ہم اسی سمت کی طرف عمل پیراہ ہیں۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاکہ  ٹاؤن کی ترقی صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں، بلکہ تعلیم، توانائی اور سماجی بہتری کے منصوبے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں,یہ دونوں منصوبے مقامی آبادی کو دیرپا فائدہ پہنچائیں گے

سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی نے بتایا کہ سولر سسٹم کی تنصیب نہ صرف لوڈشیڈنگ کے مسائل کا حل ہے بلکہ یہ ایک پائیدار توانائی کا ذریعہ بھی ہے ہم نے یہ منصوبہ اراکین کونسل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئر مین کی منظوری سے ڈیزائن کیا ہے،تاکہ کمیونٹی سینٹر اور لا ئبر یری کو طویل المدتی سہولت میسر آ سکے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے کمیونٹی سنٹر اور لائبریری کا دورہ بھی کیا

مقامی افراد نے(ٹی ایم سی)گڈاپ کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، اس موقع پرکو نسل ممبر امن دین جو کھیو،عبدالستار جو کھیو، حاجی عیسیٰ بلوچ، دانش بُر فت،سَنی عاشق مسیح، یوسی چیئر مین شاہ مرید شاہ جہان خاصخلیی اورمحکمہ جاتی آفسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں