دوشنبے: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان اور چترال میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
وزیراعظم کا آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کی شہادت پر اظہار افسوس
وزیراعظم کی شہداء کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہیدوں کی وطن کے لیے قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مزموم عزائم خاک میں ملا دیں گے اور دہشتگردوں کو نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کو ہم جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔حکومت اورسیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے پر عزم ہیں۔
