وزیراعلیٰ سندھ کا قوم کو خراجِ تحسین اور سائنسدانوں کو سلام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ تکبیر پاکستان پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیرپاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قوم کو خراجِ تحسین اور سائنسدانوں کو سلام

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کے ذریعے دفاع کو تقویت دی۔آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے،ہم اپنے عظیم قائدین کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری پیغام میں مزید کہا کہ ہم عظیم رہنماؤں کی قربانیوں، وژن اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے،پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں