تہران: وزیراعظم شہباز شریف دو رفوزہ دورے پر ایران پہنچ گئےجہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مہرآباد ایئرپورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ایران میں پاکستانی سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان میں ایرانی سفیر مدثر ٹیپو بھی موجود تھے
اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے بھی شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا
تہران کے ہوائی اڈے پر انہیں ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
وزیراعظم کے ساتھ وفد میں نائب وزیراعطم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدر مسعود پزشکیان سےملاقات کے لیے سعد آباد پیلس تہران پہنچیں جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
