جناح ٹاؤن میں میونسپل کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن کی قیادت میں کر دیا گیا۔ اس مناسبت سے افتتاحی تقریب سولجر بازار میٹرنٹی ہوم، یوسی 02 میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور معذور کر دینے والی بیماری ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے لازمی پلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی ہدف ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا نے کہا کہ تقریب کا مقصد عوام میں پولیو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ایک صحت مند، محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی عزم کو فروغ دینا تھا۔ پولیو مہم کے دوران جناح ٹاؤن محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کے اہلکار گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

تقریب میں چیف اکاؤنٹ آفیسر احسن سیال، یوسی ممبر گلفام، انچارج پولیو جمشید سابط علی ابڑو، یوسی پولیو انچارج رابعہ، ماجد مصطفیٰ، دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف، مختلف محکموں کے افسران اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں