کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی زیر صدارت عیدالاضحی کی مناسبت سے بلدیاتی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اراکینِ کونسل، مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی
ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی 9 یو سیز میں سے 3 شہری اور 6 دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں, شہری یوسیز میں صفائی کا کام سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت ہو تا ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں گڈاپ ٹاؤن کی اپنی انتظامیہ یہ فرائض انجام دے گی, عید کے دوران آلائشوں کو محفوظ طریقے سے دفن کرنے کے لیے مخصوص ٹرینچ (گڑھے) تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہر علاقے سے آلائشیں گاڑیوں کے ذریعے اٹھائی جائیں گی, آلائشوں کی جگہوں پر چونے اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاعیدالاضحی کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے, تمام محکمے اپنی ذمے داریاں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے ساتھ باہمی تعاون سے ادا کریں گے۔
صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی, میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاہم نے جامع پلان ترتیب دیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، شکایتی مراکز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو، تمام فیلڈ اسٹاف کو پابند ی سے اپنے ڈیوٹی ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو، عبدالستار جو کھیو، عیسیٰ بلوچ،دانشن برفت، امن دین جو کھیو، سنی عاشق مسیح، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائر یکٹر HRMسرفراز احمد کھتری، انچارج فیو میگیشن راحیل آرائیں، پی ایس چیئر مین لعل جان بھی موجود تھے
