کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے ہیڈ آفس گرم چشمہ میں ریجنل ڈائریکٹر رمضان پٹھان اور ان کے معاون منظور مہر کی چیئرمین حاجی نواز علی بروہی سے اہم ملاقات کی
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر (TMC) کے مرکزی دفتر گرم چشمہ میں ریجنل ڈائریکٹر رمضان پٹھان اور ان کے معاون ویژه افسر منظور مہر نے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی سے رسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر شہری ترقی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صفائی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری کے اقدامات،پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے، عوامی مقامات پر گرین زونز اور پارکس کی تعمیر و ترقی،میونسپل انتظامیہ اور ریجنل حکام کے درمیان بہتر رابطہ کاری
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کی کارکردگی اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ منگھو پیر کو ایک صاف ستھرا، خوشحال اور ترقی یافتہ ٹاون بنایا جائے، جس کے لیے ریجنل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”
ریجنل ڈائریکٹر رمضان پٹھان نے میونسپل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی منگھو پیر کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”
دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو تیز تر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ منگھو پیر کے افسران اور ان کی ٹیم محنت لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مختلف افسران کو ایپریسیشن شیلڈ دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر کونسل ممبران معززین علاقہ میونسپل افسران اور دیگر متعلقہ عہدیداران بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات شہری ترقی اور عوامی خدمت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا عزم ہے کہ منگھو پیر کے شہریوں کو ایک بہتر اور پُراعتماد ماحول فراہم کیا جائے۔
