اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3سو روپے اضافے کے ساتھ سونا 3 لاکھ 42 ہزار 8 سو روپے فی تولہ ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3سو روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 42 ہزار 8 سو روپے فی تولہ ہوگیا ہے ۔
سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی2سو57 روپے اضافے کے بعد2 لاکھ 93 ہزار 6سو 38 روپے سے بڑھ کر2 لاکھ 93 ہزار 8 سو 95 روپے ہوگئی۔
10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت2 لاکھ 69 ہزار 1سو 57 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 4سو 13روپے ہوگئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3ہزار 4سو 10روپے اور 2ہزار 9سو 23 روپے پرمستحکم رہے گی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت3ہزار 2سو 41ڈالر سے بڑھ کر3ہزار2سو44روپے ڈالر ہو گئی ہے۔