وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے
برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے
انہوں نے کہاکہ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔پاکستان بھارت سیزفائر کا خیر مقدم کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا، چیزیں معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پرکوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑےگا، اثر کا انتظام موجودہ بجٹ میں کیا جائے گا۔نیا بجٹ آنےمیں ابھی تین چار ہفتےباقی ہیں،کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، دفاعی ضروریات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جو کرنا ہوگا،کیا جائے گا۔
