کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر گلبرگ ٹاون کے تمام اسکولوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پر عزم احتجاج کیا گیا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اوراحتجاج میں موجود طلبہ و طالبات کا حوصلہ بلند کیا اور آخر میں خاتون پاکستان اسکول کے احتجاج میں شامل ہوئے اور بچوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کے ناپاک عزائم کو اس سے قبل بھی پاک فوج نے ناکام بنایا ہے اور اس بار بھی اس کے بزدلانہ حملے کا منہ طور جواب دیا ہے اس احتجاج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ہماری فوج کے ساتھ ساتھ ہماری عوام کے جذبے بھی بلند ہیں ہمارے بچے بچیاں اور خواتین بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں ہم دشمن کو ہر مہاذ پر شکست دینے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین فیصل شیخ، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عائشہ قمر و ظفر احمد قریشی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا
گلبرگ ٹاون کے تمام اسکولوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پر عزم احتجاج
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
