پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دیا:چیئرمین آباد

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چئیرمین محمد حسن بخشی  نے  بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو جوابی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دیا۔امن ہماری ترجیح، لیکن دفاع ہماری مجبوری ہے۔

حسن بخشی نے کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ایٹمی تصادم کا خطرہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا سکتا ہے۔بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہداء کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔پاکستانی قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں