اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کا سید زین علی شاہ کے ہمراہ مومن آباد ٹاون یوسی 9کا دورہ

کراچی: رکن سندھ اسمبلی و اپوزیشن لیڈر متحدہ قومی موومنٹ ہاکستان علی خورشیدی نے سید زین علی شاہ کے ہمراہ گورنمنٹ کرلز اسکول مومن آباد ٹاون یوسی 9کا دورہ اس موقع پر انکے ہمراہ اختر حرمین ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس سید ناصر اقبال بھی  موجود تھے

اس موقع پر علی خورشیدی نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حصول تعلیم کیلئے طلبا و طلبات کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرکے ہی ان کی خدمت کی جاسکتی ہے جب ان کو صحت مند اور صاف ماحول میسر آئے گا تو یہ بہترین تعلیم حاصل کرسکیں گے اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر سید زین علی شاہ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر مومن آباد ٹاون میں رہنے والے ہر فرد کو بلدیاتی وسائل فراہم کر رہے ہیں گذشتہ دورمیں عوام نے بہت تکالیف اٹھائی ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے میں ٹاون انتظامیہ پوری تندہی سے دن رات مصروف عمل ہے ٹاون انتظامیہ کو اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل  ورثہ میں زیادہ ملے ہیں ٹاون انتظامیہ کے افسران و عملہ  دن رات عوامی مسائل کے حل میں اراکین ٹاون کونسل کی مشاورت سے مصروف ہے  رکن سندھ اسمبلی و اپوزیشن لیڈر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان علی ؐخورشیدی  نے  مومن آباد ٹاون یوسی 9 میں گورنمنٹ گرلز اسکول  کے موجودہ اور دیرینہ طالبات کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے اطراف جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کئے جائیں اور شجر کاری کر کے ماحول صحت مند ہرا بھرا بنایا جائے تاکہ بچیاں بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کریں  آج میرے اسکول  آنےاور  آپ کو یہاں بلانے کی وجہ بھی یہی ہے کہ میں اسکول کے مسائل سے آگاہ کروں اور عوام کو وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے ہمارا تعاون ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہے

سید زین علی شاہ  نے بات چیت کرتے ہوئے کہا بلدیاتی وسائل کی فراہمی بلاتفریق جاری ہے آپ کی جانب سے موصولہ تجاویز پر ٹاؤن چیئرمین کے ہدایت کے  مطابق ذمہ داری سے کاموں کا آغاز کیا جائیگا وہ تمام امور جو ہماری ذمہ ہیں ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں مومن آباد تاؤن کے مختلف علاقوں میں تعمیر ومرمت اور درستگی پارکس کی تعمیر اسکولوں کی تزئین و ارائش کے ساتھ ساتھ ڈسپینسریوں کی حالت کو بہتر کرنے کے کام جاری ہیں  اور آپکی رہنمائی سے بھی دیگر عوامی مسائل سے آگاہی ہوئی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنائینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں