چینی سفیر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

صدر مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک "آہنی برادر” ہیں۔

چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینےپر چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں