ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 43 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے موسمی حالات کے پیش نظر شہریوں کو تیز ہواؤں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کسانوں کو بھی اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں