کراچی: سینئر صحافی نظام بھٹو کے گھر پر قبضہ کرنے کیلئے لینڈ مافیا کی جانب سے جھوٹہ مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
صحافی نظام بھٹو نے اپنے وکیل کی معرفت عدالت سے ضمانت منظور کروالی ہے۔سینئر صحافی نظام بھٹو کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کا سرغنہ نیازی نے نہ صرف گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے
صحافی نظام بھٹو نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیہ کے خلاف کارروائی کرکے مجھے انصاف دیا جائے۔
