کراچی: پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کی جانب سے عالمی یوم مزدور کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔
انفارمیشن سیکرٹری احمر علی خان و دیگر نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ 1886شکاگو میں شہید ہونے والے تمام مزدور رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یکم مئی کے دن کے حوالے سے اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ یہ انہی مزدور رہنماؤں کی شہادت یا قربانیاں تھی جس کی وجہ سے اج ہم یہ دن مناتے ہیں نہ صرف یہ دن مناتے ہیں بلکہ اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو ہر فورم پہ اٹھایا جائے گا نہ صرف زبانی کلامی بلکہ عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے خواہ اس کے لیے احتجاج یا اور کسی بھی صورت کو اختیار کرنا پڑے پیپلز لیبر بیورو کے تمام عہدے داران اج کے دن کی مناسبت سے اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ ضلع کورنگی کے تمام مزدوروں خواہ وہ سرکاری ہوں یا نجی پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازم ہوں ان کے حقوق کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اپنے تمام پسے ہوئے ملازمین کے حق کی اواز بنیں گے 1886 شکاگو کے مزدور رہنماؤں نے جو ملازمین کی خدمت کا بیڑا اٹھایا تھا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی اپنے تمام عہدے داروں کو بھی ہدایت جاری کرتی ہے کہ ملازمین کی خدمت اپ کی اوالین ترجیح ہے اپ تمام عہدے داران ملازمین کی خدمت کو عبادت کا درجہ سمجھتے ہوئے اپنے کام کو بھرپور طریقے سے انجام دیں۔
