
کراچی [رپورٹ: فرحان تنیو] کراچی کے علاقے داؤد چورنگی میں ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پاکستان زندہ باد موومنٹ کراچی ڈویژن کے چیئرمین اویس ندیم، سینئر وائس چیئرمین مقصود انصاری، کراچی ایسٹ کے چیئرمین لالہ اسد پیرزادہ اور دیگر نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے چیئرمین اویس ندیم، وائس چیئرمین مقصود انصاری اور کراچی ایسٹ کے چیئرمین لالہ اسد پیرزادہ نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد تحریک ایک نظریاتی اور غیر سیاسی تنظیم ہے، ہمارا منشور پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی، پاک فوج کے خلاف کسی قسم کی بات قابل قبول نہیں۔
ریلی کے دوران نوجوانوں کی جانب سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
