کراچی:بھارتی جارحیت کیخلاف ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کیجانب سے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا، میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو، ٹاؤن کونسل کے اراکین، افسران، مختلف لیبر یونینز کے نمائندوں اور ملازمین سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
ریلی کے شرکاء پاکستانی اور کشمیریوں جھنڈوں، احتجاجی بینرز کے ساتھ پرجوش اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے صدرٹاؤن کے مرکزی دفتر سے پاکستان چوک پر پہنچے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ نے کہا کہ مودی حکومت کان کھول کرسن لے پاکستانی قوم کسی بھی بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے مودی سرکار پاکستان کو دھمکیاں دینے کے بجائے کشمیر میں جاری انسانیت سوزمظالم کو بند کرے
چیئرمین منصور شیخ کامزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی آبی دہشت گردی ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے
ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ہر پاکستانی ملک کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دے رہا ہے آج کی اس ریلی سے ہم مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی غلط فہمی کاشکار ہو کرکوئی بھی حماقت کی تو بھارت کو کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی بے بنیاد الزامات اور پیروپیگنڈہ کا نوٹس لے
