ناظم آباد ٹاون کی جانب سے بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی

کراچی: چیئرمین  ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعید خان اور اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد شائستہ جبیں  کی قیادت میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بھارت کے خلاف ریلی ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے مرکزی دفتر سے نکالی گئی، چیئرمین  ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، او ر  سا  لمیت پاکستان کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کا ہر فرد جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، پا کستانی قوم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے خوف ذدہ ہونے والی نہیں ہے، افواج پاکستان اور قوم کا ہر فرد اپنے ملک اور سرزمین کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔   بھارت ماضی میں بھی پاکستان سے ہمیشہ ذلت آمیزشکست سے دو چار ہو اہے،دھمکیاں دینے والے بھارت کو کارگل کی ذلت آمیز شکست  اور رسوائی نہیں بھولنی چاہیے، جب وہ صلح کے لئے دنیا کے طاقتور ملکوں سے بھیک مانگ رہا تھا

اس موقع پر، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ، ڈائریکٹر  انفارمیشن  فہیم مصطفی، ڈائریکٹر اکاونٹس علی کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عبید عالم سمیت جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور کارکنان اور اسکول کے طلبہ وطالبات اساتذہ کی بھرپور تعداد میں شرکت کی ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستانی پرچم کو لہراتے ہوئے افواج پاکستان کے حق میں اور بھارتی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ریلی کا آغاز ٹا ؤن میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر سے ہوا اور شاہراہِ ابن سینا سے ناظم آباد پیٹرول پمپ سے ہو کر واپس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر پر اختتام پزیر ہوئی۔ بھارت کی بربریت اور دہشتگردی کے خلاف ہم ایک ہیں، قوم متحد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں