کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے تحت بھارتی آبی جارحیت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین رضوان عبد السمیع اور اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون ہاشم مسعود نے کی۔
اس موقع پر اراکینِ کونسل، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے۔
چیئرمین رضوان عبد السمیع نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت اور اسرائیل کی بمباری انسانیت سوز اقدامات ہیں، جن پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔
