لانڈھی ٹاون کی جانب سے مودی سرکارکےخلاف ریلی کا انعقاد

کراچی:لانڈھی ٹاون میں اسکولوں  کے  طلبہ طالبات اساتذہ افسران نے چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان  کی قیادت میں ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی۔اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نقوی کے  ہمراہ لانڈھی ٹاون کے ہیڈ آفس سے نکلنےوالی ریلی میں  بھارتی آبی دہشتگردی، پاکستان کےخلاف بھارتی اعلانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے مودی سرکارکےخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان نے کہا کہ بھارتی چال کسی صورت قبول نہیں۔پانی ہمارےدریاؤں کا ہے اور یہ ہماراحق ہےہم  اسے ہر صورت حاصل کرکے رہیں گے خواہ اس کےلیے جنگ بھی  لڑنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ.  بھارت کسی خوش فہمی  میں  نہ  رہے جنگ کی صورت میں وہ حال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ منہ توڑجواب دیں گے، تم اگر ہمارأ پانی بند کرو گے تو ہم تمھاری سانسیس بند کردیں گے پھر ان دریا میں  خون بہے گا۔

ایم سی ابراہیم عمرانی نےاس موقعٔ پر کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو میدان جنگ کو بھارتی  سورماؤں کی لاشوں کا بڑا قبرستان بنا دیں گے۔یہ جذبہ ایمانی سےسرشار پاکستانی  قوم  بھارتی ہر حملے کا بھرپور جواب اپنی مسلح افواج کے ہمراہ کندھے سے کندھا ملا کر دے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نقوی نے اس موقع پر  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائے۔اس موقع پر اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مختلف پلےکارڈذ اٹھا رکھے تھے جن بھارتی آبی دہشتگردی اور دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کی گئی تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں