کراچی:نیو کراچی ٹاؤن آفس کے زیر اہتمام بھارتی جاریت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف ریلی کا انعقاد۔منعقدہ ریلی میں بھارتی و کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاریت،سندھ طاس معاہدے اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے خلاف نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارتی جاریت کے خلاف ریلی کا آغاز نیو کراچی ٹاؤن کے مرکزی آفس سے ہوا جو نیو کراچی ٹاؤن کی مرکزی شاہراہوں سے گزری جس میں افسران و ملازمین کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ریلی کے شرکاء نے ”کشمیر بنے گا پاکستان ” مودی سرکار مردہ باد” بھارت مردہ باد۔بھارتی اورکشمیری مسلمانوں پر ظلم بند کرو۔کے فلک شگاف نعرے لگا کر بھارتی اورمقبوضہ کشمیرکے مظلوم اورنہتے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنی جاریت بند کرے اور مظلوم کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق۔ حقِ خودارادی دے، تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہر محاذ پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارتی ظلم کے خلاف پاکستانی عوام کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔میو نسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیاں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہم پُر زور مذہمت کرتے ہیں،بھارت اپنے اوچھے ہتکنڈوں سے باز آجائے ایسا نہ ہو کہ بھارت پانی کی بوند بوند کو ترس جائے۔
وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مسلم حکمراں بیت المدس کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں،فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کے سرکاری بلدیاتی اسکولوں کی جانب سے ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء اور فلسطینی شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
