چیئرمین ناظم آباد کا ٹاؤن کو ماڈل اور بہترین بنانے کے لیے انقلابی اقدام

کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، پروجیکٹ ہیڈ مومنہ دورید فاؤنڈیشن ناصر جمال اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی  کے ہمراہ مومنہ دورید فاؤنڈیشن سے معاہدے(M-O-U) کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس معاہدے میں غوثیہ گرلز اینڈ بوائز اسکول، میجر اکرم شہید اسکول، ابن انشاء پارک اور ڈاکٹر ادیب رضوی پارک شامل ہیں مومنہ دورید فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ناصر جمال نے چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم ناظم آباد کے اسکول اور پارکس کو بہتر بنا ئیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیم اور رہائشیوں کو خشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے

اس موقع پر ڈائریکٹر سینی پیشن ظہیر احمد، ایجوکیشن عرفان عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا مومنہ دورید فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کے پارکس اور اسکول صحت سمیت دیگر شعبوں میں کام کیا جائے گا اس معاہدے سے ناظم آباد کی عوام کو فائدہ پہنچے گا،وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی  نے کہا اس معاہدے کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کے طلبہ کو تعلیمی جبکہ رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی  اور ہم ناظم آباد ٹاون میں مزید ترقی کے کام کرسکیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں