نیو کراچی ٹاؤن میں اسکولز انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، ریلی کا انعقاد۔فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف نیو کراچی ٹاؤن میں اسکولوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے خصوصی شرکت کی۔ اظہارِ یکجہتی، ریلی میں طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطین زندہ باد،ظلم کے خلاف آواز بلند کرواوربچوں کا قتل عام بند کروجیسے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فلسطین کے نہتے عوام پر ہونے والے مظالم پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں عالمی برادری کو جھنجھوڑنا ہوگا کہ وہ اسرائیلی درندگی کا نوٹس لے اور فلسطینی مسلمانوں کی فوری مدد کرے۔

ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔

نیو کراچی ٹاؤن کی عوام اور طالب علموں کی ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم ہر حال میں اپنے فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑے۔ریلی کے اختتام پر فلسطینی شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اسرائیلی بربریت بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں