
کراچی: بہائو الدین زکریا کی بحالی خؤش آئیند عمل ہے ، پر اس کے ساتھ بولان میل کی بحالی بھی ہونی چاہیے، ایسے خیالات کا اظہار ریلوے محنت کش یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد ملاح نے بہائو الدین زکریا کی بحالی پر کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہاؤ الدین زکریا کی بحالی عوام الناس کے لیے اچھی خبر ہے پر منسٹر صاحب کو سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے بولان میل کی بحالی بھی اس کے ساتھ کرنی چاہیے، کیوں کہ ان صوبوں کے عوام بڑی تکلیف میں ہی.
ان کا مذید کہنا تھا کہ منسٹر ریلوے نے ریلوے ہاسپیٹلز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز کو بٹھانے کی بھی ہدایات دی ہیں ، جبکہ اس سے قبل میڈیکل چیفس نے متعدد بار ریلوے ہاسپیٹلز کو چلانے اور اسٹاف کو علاج معالجے کے لیے فارمولے پیش کیے لیکن نالائق اور کرپٹ افسران بالا نے انہیں حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی۔
منظور احمد ملاح کا کہنا تھا کہ منسٹر ریلوے کو چاہیے کہ وہ ریلوے ہاسپیٹلز کو مکمل توجہ کے ساتھ بحال کریں ، جس میں ادویات ، پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، اور تشخیص کا بندوست ہو، نالائقی کی انتہا یہ ہے کے حال ہی میں منسٹر صاحب کے ہدایات پر کرائے کم کیے گئے ، جو رات کی تاریکی میں کیے گئے کوئی ٹائمنگ نہیں تھی۔
