سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔
مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار لال مالھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی
حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
