مسلمانوں کے لئے فلسطین کی سر زمین بہت اہمیت کی حامل ہے: محمد یوسف

کراچی: جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری مہم میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی خصوصی شرکت۔

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پودے لگائے جارہے ہیں اللہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرے اور مسلمان حکمرانوں میں جذبہ جہاد پیدا کرے۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزا اور فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں نوجوان،بچے،بزرگ اور خواتین شامل ہیں ہزاروں بچے یتیم ہوچکے ہیں۔بربریت کا یہ عالم ہے کہ پناہ گزین کیمپس اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ہر طرف آہیں اور سسکیاں ہیں،خوراک اور ادویات کی شدیدقلت ہے اس کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا جذبہ ایمانی قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری گولہ باری پر مسلمان مملکتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں یہ شرم کی بات ہے۔

تقریب کے آخر میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے طالبات میں اعزازی سرٹیفکٹ تقسیم کئے جبکہ شہدائے فلسطین کی یاد میں اور ایصال ثواب کے کئے بلال گراؤنڈ سیکٹر الیون بی نارتھ کراچی میں شجر کا ری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں