کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنراطہر سعید خان کی زیر صدارت ناظم آباد ٹاؤن کے تمام محکمہ جات کے ڈائریکٹر کے ساتھ ماہانہ کا کردگی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس پر تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے اپنی اپنی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جمع کروائی جس پر چیئرمین و وائس چیئرمین نے اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصی طور پر سینی ٹیشن، پارکس، ٹیکسز،ایڈورٹائزمنٹ، ٹریڈ لائسنس، ائی ٹی اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر راشد، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عبید عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حماد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز احسن مسعود، ایکس ای این بی اینڈ ار سراج الدین اور بی اینڈ ار کے عثمان غنی بھی موجودتھے
چیئرمین سید محمد مظفر نے کہاکہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بناہیں اور تاکیدکی اور کہا کہ ٓاپ کی بہترین کارکردگی ناظم آباد کے رہائشی عوام پر براہ راست پہنچتی ہے جس پر ناظم اباد ٹاؤن کے رہائشی عوام کی دعائیں ہی ہمارے لیے اعزاز ہیں
