جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔حکمراں اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،

انہوں نے کہا کہ امریکا میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجتی کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل اسٹرائیک بنا دیا جائے۔یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں