پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق لاہور،راولپنڈی،گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جبکہ گہرائی 12کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے

ترجمان کے مطابق پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں