کور کمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان کے پہلے ڈینٹل کالج کا افتتاح کردیا

کوئٹہ: کور کمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان کے پہلے ڈینٹل کالج کا افتتاح کر دیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری کا افتتاح کیا۔

یہ صوبے کا پہلا ڈینٹل کالج ہے،کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے درمیان مشترکہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے.

اس ادارے کو ایک سال سے بھی کم کے ریکارڈ وقت میں تعمیر اور فعال بنایا گیا ہے

یہ کالج دانتوں کی جامع تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے جدید سہولیات اور وسائل سے لیس ہے۔

50 طلباء کے پہلے بیچ کا انتخاب کیا گیا ہے اور کالج میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز اس ماہ 14 اپریل 2025 کو ہوگا۔

افتتاحی کلاس بلوچستان میں ڈینٹل ہیلتھ کیئر کے مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے اور کالج کی جانب سے پیش کردہ ماہر فیکلٹی اور جدید نصاب سے مستفید ہوگی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں