صدر مملکت آصف زرداری صحتیاب ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی۔
صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
