سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں بیٹھنے کا اختیار نہیں:شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو انہوں نے گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، سینیٹر عرفان  صدیقی  لاعلم یا بے علم ہیں، ان کو آئین پڑھ لینا چاہئے،  عرفان صدیقی نے اگر آئین نہیں پڑھا ہوا تھ پھر سینیٹر عرفان صدیقی  کو  سینیٹ میں بیٹھنے کا اختیار نہیں ہے اور وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ بنائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے  اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  عرفان صدیقی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی اور پھر انہوں نے صدر مملکت کا حوالہ دیا،  پاکستان پیپلز پارٹی نے  رتھل کینال کے خلاف قرارداد 2021 منظور کروائی،  2022 میں گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور  جلال پور کینال کے خلاف قرارداد منظور کروائی،  اس کے بعد سندھ حکومت نے سی سی آئی میں جلالپور کینال کے خلاف آواز اٹھائی، چولستان کینال کے خلاف جولائی 2022 میں  حکومت سندھ نے  سی سی آئی میں آواز اٹھائی، وزیر اعلیٰ  سندھ بار وفاق کو خطوط لکھتے رہے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی  کو اگر یاد نہیں تو ہم ان کو خطوط بھجوا سکتے ہیں، ہم نے سندھ  اسمبلی سے  متفقہ طور پر قرارداد منظور کروائی ہے، قرارداد کو بھی اگر سرکاری سطح پر احتجاج نہیں سمجھتے تو ان کو رٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایوان بالا میں بیٹھے ہیں کیا آپ کو نہیں معلوم کو  آئین میں صدر مملکت کا کیا کردار ہے، مسلم لیگ ن کے چند لوگ ہیں جو بار بار اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، بونگیاں مارتے ہیں جن کو  آئین کا پتہ نہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سب سے بڑے فورم پر وزیر اعظم کو کہا ہے کہ ہم کینال کے مخالف ہیں، ہم کینال نہیں بننے دینگے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر مملکت ایوان کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران یہ کہا ہے کہ  ہم اس طرح کے کسی بھی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پانی کے معاملے پر واضح اور دو ٹوک موقف رکھا ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ عرفان صدیقی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے گزارش کرتا ہوں کہ ن لیگ کی قیادت پارٹی رہنماؤں کو سمجھائیں اور بتائیں کہ  پیپلز پارٹی کا موقف کیا ہے اور وہ اس طرح کی باتیں نہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں