چیئرمین کورنگی ٹاؤن سے کاٹی کے وفد کی ملاقات،انڈسٹریل ایریا کے بلدیاتی مسائل پر گفتگو

کراچی: چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ سے کاٹی کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے انڈسٹر یل ایریا کے بلدیاتی درپیش مسائل کی تفصیلی بات کی جس پر چئیرمین کورنگی ٹاون نے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ اور کہا کہ ٹاون انتظامیہ کورنگی ٹاؤن میں انڈسٹریل ایریا اوررہائشی علاقوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بلا تفریق یقینی بنانے کیلئے محدود وسائل کے باوجود کورنگی ٹاؤن میں برابری کی سطح پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں

انہوں نے کہاکہ 10000 روڈ کو ازسر نو تعمیر اور سیوریج لائن کی تنصیب کی جارہی ہے تاکہ اس روڈ سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سفری سہو لیات میسر آئیگی اور موسم برسات کے موقع پر سیوریج لائن سہی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹریل ایریا کے مالکان سمیت وہاں پر کام کرنے والے ملازم کو بڑ ی پریشانی کا سامنا تھا

موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر سے قبل سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اور اس روڈ پر تمام انکروچمنٹ کاصفایا کیا جائے تاکہ اس روڈ کی تعمیرمیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو

چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کاٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاون میں ترجیحی بنیادوں پر گلیوں کوپختہ کرنے ،سڑکوں کی تعمیر ،پارکوں کی تزئین و آرائش، سیوریج کے نظام کی بحالی کیلئے سیوریج لا ئینوں کی تبدیلی، تعمیر و مرمت اور ندی نالوں کی صفائی کے کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے سیوریج کے نظام کی تکمیل کے بعد اندرونی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جو اب رکنے والا نہیں ہے

چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری کاموں کی بر وقت تکمیل کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں