کراچی: ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ،ڈرائیورز کے لئے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار ‏

کراچی: ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ،ڈرائیورز کی ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار

‏‎ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اہم اجلاس میں صوبائی وزراء؛ سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ڈرائیونگ  لائسنس اقبال دارا، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

‏‎ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات  پر انتہائی افسردہ ہوں، ‏‎ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر کام کرے اور مجھے صرف روڈ حادثات  کی روک تھام  چاہیے۔‏‎ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔‏‎تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیےجائیں۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ ‏‎شہر میں 2024ء میں 1607065 چالان  ہوئے جس میں 1336 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔‏‎512190گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں  ہوئیں، 11287 ڈرائیورز حراست میں لیے گئے،مجموعی طور پر 650 ایف آئی آرز درج کیں اور 7555 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام بھاری و ہلکی گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہے۔ لیک کرتے یا بفل پلیٹس کے بغیر واٹر ٹینکرز کا سڑکوں پر چلنا ممنوع ہے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی

وزیر اعلیٰ سندھ نے بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے فیس لیس خودکار نظام متعارف کرانے کی ہدایت

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو باہم منسلک کیا جائے گا،ٹریفک قوانین پر مؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد ممکن بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی ہدایت۔ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیمِ نو کی جائے گی اور اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی قرار دے دی،لائسنس ہولڈرز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے،غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی بھی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا، ٹرپل سواری اور غیر محفوظ بائیکس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، نگرانی آئی جی پولیس خود کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں