مئی9کادن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طورپریادرکھاجائے گا, ڈاکٹررقیہ ہاشمی

بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ 9مئی کادن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طورپریادرکھاجائے گا، اس دن پی ٹی آئی کے قائدین اورکارکنوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاک فوج کی تنصیبات،کورکمانڈرہاوس اورسرکاری املاک کو نذرآتش کرکے وہ کام کیا جو پاکستان دشمن ملک نہیں کرسکے تھے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اقتدار چلے جانے کے بعدمسلسل پاک فوج اوراداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے نیب کی جانب سے کرپشن کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جس طرح پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاک فوج کی تنصیبات، شہداکی یادگاروں، کور کمانڈر ہاوس،ریڈیو پاکستان اوردیگر سرکاری عمارتوں میں لوٹ مار اور جلاو گھیراؤ کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن جو کام نہیں کرسکے تھے وہ پی ٹی آئی نے کردکھایا ہے پاک فوج اوردیگر اداروں پر حملے کسی کوئی بھی محب وطن پاکستانی  برداشت نہیں کرسکتا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں جو کچھ کیاگیا وہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہاکہ سرکاری املاک کے جلاؤ گھیراو میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کسی کو بھی کسی ادارے پر حملے کی جرات نہ ہوسکے۔ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں