کراچی:کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کےقریب کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے
حادثے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوگئی، ریسکیو عملی نے زخمی بچی اور جانبحق خاتون اور ایک مرد کی لاشیں اسپتال پہنچادیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا ڈرائیورفرار ہوگیا ہے جبکہ کارکوتحویل میں لےلیا گیا اور مزید تحقیقات کی جاری ہے۔
