چیئرمین آباد کی کوسٹل ہائی وے پر6 معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

کراچی:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کوسٹل ہائی وے پر6 معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ  کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  باقاعدہ شناختی کارڈ چیک کرکے بے گناہ لوگوں کاقتل ہمارے قومی اتحاد اور پرامن بقائے باہمی پر حملہ ہے جو کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔ یہ المناک سانحہ پوری قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے، اور ایسے بزدلانہ حملے ملک کے استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں۔

چیئرمین آباد نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آباد کے عہدیداران  ممبران  ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

محمد حسن بخشی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدام کیے جائیں۔ انھوں نے  کہا کہ آباد ہمیشہ قومی یکجہتی اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں