حکومت نے بجلی صارفین کوریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی
اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا
لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو یہ سبسڈی دی جائے گی۔
