آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں
اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔
وزیراعظم شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر سیاسی قیادت نے بھی آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہارہمدردی کیا۔
