وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وزیراعلیٰ سندھ کے معان خاص وقار مہدی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ اور دیگر اجلاس میں شریک
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں،مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعہ شہر میں گٹرز کا بہنا، صفائی کے مسائل اور غیرقانونی پارکنگ پر نظر رکھیں
وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کے ماتحط افسران گٹرز، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں، روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں، جس کو ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو رمضان کے ماہ میں پولیس کا گشت بڑھانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ اب عید کی شاپنگ کے لیئے لوگ مارکیٹس جائینگے، لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔
اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کا روڈ کٹنگ شہر میں سینٹرلائیز کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں روڈ کٹنگ کی پرمیشن اب صرف میئر یا کمشنر دینگے، لوکل گورنمینٹ ایگزیکیوٹو آرڈر جاری کرنے کے بعد ٹاؤن یا کے ایم سے کا کوئی آفیسر براہ راست روڈ کٹنگ کی اجازت نہیں دے سکے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے بعد سوفٹ اینکروچمینٹ ہٹانے کی واضح ہدایت دیدی
لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
شہر کی اہم مارکیٹس کو خوبصورت کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی میئر کراچی کو ہدایت۔کہا کہ مجھے مجھے چار مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں۔
