ہٹائی جانے والی تجاوزات دوبارہ نہ لگنے پائیں:چیئرمین صدر ٹاؤن

کراچی: چیئر مین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی کامیابی کا دارومدار محفوظ اور خوشگوار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کے جاری رہنے میں ہوتاہے اور تاجر برادری کا کردارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاہے اورکامیاب معیشت ہی ملکوں کے استحکام اور بقاء کی ضامن ہواکرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کیجانب سے ایم اے جناح روڈ پر واقع اللہ والی مارکیٹ پر پولیس رپورٹنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا

اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا، الائنس کے چیئرمین آصف گلفام، سینیئر وائس چیئرمین کاشف سلاٹ، وائس چیئرمین ساجد یوسف اور جنرل سیکریٹر ی دلشاد بخاری بھی ان ہمراہ تھے

چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ صدر ٹاؤن میں کاروباری وتجارتی افرادکو تمام تر بلدیاتی سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں ٹاؤں انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران بھی مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرزکے اطراف اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیرومرمت کے کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اسکے علاوہ تجاوزات کا مسئلہ کراچی جیسے بڑے شہروں میں ایک ناسورکی صورت اختیارکرگیاہے ہم اس سلسلے میں ایک مربوط پالیسی کے تحت صدر ٹاؤن سے مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ہٹائی جانے والی تجاوزات دوبارہ نہ لگنے پائیں اور تاجربرادری بھی اپناکاروبارپرامن ماحول میں بہتراندازمیں جاری رکھ سکیں

ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ دن کے اوقات میں معمول کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ ایریاز اور گنجان آباد علاقوں میں نائٹ سوئپنگ کے عمل پر بھرپورتوجہ دے خصوصا آخری عشرے میں شاپنگ ایریاز میں اس کام پر خصوصی توجہ دی جائے  الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف گلفام نے کہا کہ الائنس کے تحت گذشتہ 22 سالوں سے صارفین اور دوکانداروں کے تحفظ کیلئے پولیس رپورٹنگ کیمپ لگارہے ہیں چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ کی خصوصی توجہ کے باعث کاروباری علاقوں میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اس موقع پر الائنس کیجانب سے چند مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور رابنسن روڈ کی مرمت کی درخواست پر چیئرمین منصور احمد شیخ نے موقع پر موجود سپریٹنڈنت انجیئیر بی اینڈ آر رفیق شیخ کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں