اسلاموفوبیا بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔

انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان بڑھ رہا ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے،اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کے خلاف مؤثر اور یقینی اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیری، فلسطینی اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال ،حقوق اور عزت و وقار کی تحفظ کو یقینی بنائے ، پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

مریم نواز نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلئے دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرایا جائے ، ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں