اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مسافروں کو نشانہ بنانہ بلوچ روایات کے بھی خلاف ہے۔ایسے واقعات کرنے والے صرف دہشتگرد ہیں
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعہ کرنے والوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، جعفر ایکسپریس واقعے پر اظہار یکجہتی کرنے والوں کا بیحد مشکور ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس طرح پاک فوج کو جوانوں نے یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی وڈیو دکھاکر پروپیگنڈا بناتا رہا، ٹرین واقعے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشگردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، یہ واقعہ انتہائی دشوارگزار علاقے میں پیش آیا، دہشتگردی کیلئے انتہائی دشوارگزار علاقے کا انتخاب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے مسافروں کو ٹرین سے اتارکر ٹولیوں میں تقسیم کیا، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی وڈیوز بنائی گئیں،بھارتی میڈیا جعلی وڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا، جعلی وڈیوز دکھاکر پاکستان کے خلا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

