جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

قومی اسمبلی میں قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے،ایوان بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتا ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں