وفاقی پارٹیوں میں اقتدار کی جنگ مصلت ہے، ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد(پورٹ) قومی عوامی تحریک سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، وفاقی پارٹیوں میں اقتدار کی جنگ مصلت ہے، پی ٹی آء، ن لیگ، پی پی پی، پی ڈی ایم کی ایجنڈا میں چھوٹے صوبوں اور سندھ کی ترقی شامل نہیں، مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، کروڑوں لوگوں کو بنیادی حقائق سے محروم کیا گیا ہے، عوام دشمن معاشی پولیسز کی وجہ سے غریب مزید غریب ہو گیا ہے، جبکہ مزدرو، کسان اور محنت کش کی زندگی میں خوشی و سکون کی سانس لینا بھی اب خواب بن گیا ہے۔

 ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے، پیپلز پارٹی اقتداری مفادات کے لیے سندھ کے وسائل اور حقوق سے دستبردار ہو گئی ہے، جھوٹی مردمشماری کے زریعے کراچی کے مخصوص علاقوں میں تعداد کو بڑھا کر لسانی گروہ کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے کی سازش کی گئی ہے، کراچی، ساحلی اور کوہستان کے لاکوں ایکڑ زمین بلڈر مافیا کے حوالے کی گئی ہے، آصف زرداری ایک بار پھر اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہر آئے دن سندھی لوگوں کے پیروں تلے زمین نکال رہا ہے انہین زمین کی مالکی سے محروم کر رہا ہے۔

 ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ میں بے انتہا کرپشن ہے، اربوں روپوں کی دولت لوٹ کر فارین ممالک منتقل کی گئی ہے، کاغذات میں جھوٹے کام دکھا کر عوام کو غلام اور قیدی بنا کر رکھا گیا ہے، بدامنی کی آگ میں منشیات کی کینسر نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں