حالات تبدیل نہ ہوئے تو سرمایہ داروں کا اعتماد بحال رکھنا مشکل ہوجائیگا:چیئرمین آباد

کراچی: ایسوسیشن بلڈر اینڈ ڈویلپر  آف پاکستان  )آباد( کے چئیرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں  ملک بھر سے  10 ملین لوگوں  کا روزگار جڑا ہے،۔ملک کی 74 انڈسٹری تعمیراتی شعبہ سے منسلک  و وابسطہ ہیں۔

اپنے جاری بیان میں محمد حسن بخشی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے ملک کی جی ڈی پی میں 2.56 فیصد  حصہ ہے۔حکومت مثبت اقدامات کرے  تعمیراتی شعبے میں جی ڈی پی کا حصہ10 فیصد سے زائد ہوسکتا ہے۔

چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں گرتی ہوئی  معیشت کے باعث  جی ڈی  پی پر واضح منفی اثر پڑا،حکومت پاکستان اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،حالات تبدیل نہ ہوئے تو سرمایہ داروں کا اعتماد بحال رکھنا مشکل ہوجائیگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں